اسرائیل نے سعودی عرب سے زمینی رابطہ قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ 27 ارب ڈالر کی لاگت سے سعودی عرب تک ٹرین توسیع منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کابینہ اجلاس میں شرکا کو بتایا کہ اسرائیل کو ٹرین کے ذریعے سعودی عرب اور جزیرہ نما عرب سے جوڑیں گے اس منصوبے پر کام کیا جارہا ہے۔
نیتن یاہو نے ٹرین توسیعی منصوبے پر کابینہ میں کہا کہ اسرائیل کے مضافاتی علاقوں کو میٹروپولیٹن تل ابیب سے مربوط کیا جائے گا اور اسی کے ذریعے سعودی عرب سے زمینی رابطہ قائم ہو گا۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا راستہ "ابھی بھی طویل” ہے کیونکہ ان کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے ارکان کسی بھی معاہدے کے تحت فلسطینیوں کو دی جانے والی رعایتوں کو مسترد کرتے ہیں۔