جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر کب حملہ کرے گا؟ امریکی اخبارکا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ طور پر رواں سال اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حملہ رواں سال کے وسط تک ہوسکتا ہے اور اس سے ایران کا جوہری پروگرام ہفتوں یا مہینوں پیچھے چلا جائیگا اور خطے میں کشیدگی مزید بڑھ جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل ایران کی فردو اور نطنز ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی اخبار کی رپورٹ پر وائٹ ہاؤس اور اسرائیلی حکومت نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ پر ایرانی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے لیکن جوہری صلاحیتوں کو تباہ نہیں کرسکتا۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے واضح کیا ہے کہ اگر دشمن نے ہماری جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو اس کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔

مسعود پیزشکیان نے جنوبی صوبے بوشہر کے دورے کے دوران کہا کہ وہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ہماری جوہری تنصیب پر حملہ کریں گے تو آؤ اور اس پر حملہ کرو، یہ ہمارے بچوں کا دماغ ہے جس نے اسے بنایا ہے۔

حماس کا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بڑا فیصلہ

ایرانی صدر نے کہا کہ اگر آپ 100 جوہری تنصیبات کو تباہ کریں گے تو ہمارے بچے مزید 1000 نئے بنائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں