تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ و ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، متعدد فوجی ہلاک

تل ابیب : اسرائیلی ایئرفورس کا تربیتی طیارہ اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، خوفناک حادثے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ریاست اسرائیل کی فضائی کو ایک روز کے دوران دو حادثوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، حادثے کے باعث میں متعدد افراد کی ہلاکتیں بھی ہوئے ہیں۔

پہلا حادثہ اسرائیلی فضائیہ کے تربیتی طیارے کو پیش آیا جو جنوبی اسرائیل کے شہر بیر شبا کے نزدیک گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا حادثہ نجوی کے علاقے ہیلی کاپٹر گرنے کا پیش آیا۔

تربیتی طیارہ گرنے کے نتیجے میں اسرائیلی ایئر فورس کا انسٹرکٹر اور ایک کیڈٹ ابدی نیند سوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا انسٹرکٹر ایف سولہ طیارہ اڑانے کی تربیت دیا کرتا تھا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ دوران دم توڑ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے دونوں فضائی حادثوں کی تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -