تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

شام پر اسرائیلی فضائی حملہ، 3 فوجی ہلاک

دمشق: اسرائیل جارحیت سے باز نہ آیا، صیہونی ریاست نے شام پر فضائی حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 3 شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بیک وقت 2 میزائل حملے کیے گئے، جن میں دمشق کے قریب دِہی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

شامی سرکاری میڈیا نے اتوار کو بتایا کہ شام پر اسرائیل کے متعدد میزائل حملوں میں کم از کم تین شامی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر کے مطابق میزائل حملے رات 8:50 بجے کیے گئے جن میں دارالحکومت دمشق اور ساحلی صوبے طرطوس کے قریب دیہی علاقوں میں ‘کچھ پوائنٹس’ کو نشانہ بنایا گیا۔ روئٹرز نے شامی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہدف بحیرہ روم کے ساحل پر روس کے اہم شامی اڈوں کے قریب واقع شامی فوجی پوائنٹس تھے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق شام کی فضائی دفاعی فورسز نے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے کچھ میزائلوں کو مار گرایا۔ دمشق پر حملے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوب مشرق کی سمت سے کیے گئے جب کہ طرطوس پر حملے بحیرہ روم سے کیے گئے۔

واضح رہے کہ شام میں 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل اب تک سینکڑوں فضائی حملے کر چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -