اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

اسرائیل کا شمالی غزہ میں فضائی حملہ، 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے شمالی غزہ میں فضائی حملہ کرتے ہوئے 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینیوں کو شہید کر دیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے بیت لاہیا میں فضائی حملہ کار پر کیا گیا، کار کے اندر اور باہر شہید ہوئے جبکہ متعدد شدید زخمی ہیں۔

عینی شاہدین اور دیگر صحافیوں نے بتایا کہ بیت لاہیا میں کار کے اندر موجود افراد فلاح کاموں میں مصروف تھے، ان کے ساتھ صحافی اور فوٹوگرافرز بھی موجود تھے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق حملے میں 3 مقامی صحافی شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے دو افراد کو نشانہ بنایا جو ڈرون اڑا رہے تھے جبکہ دیگر ڈرون کا سامان اکٹھا کر کے گاڑی میں داخل ہو رہے تھے۔

تاہم اسرائیلی فوج اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہ کر سکی۔

واقعہ 19 جنوری 2025 کے جنگ بندی معاہدے کو واضح کرتا ہے جس نے غزہ پٹی میں بڑے پیمانے پر جنگ کو روکے رکھا ہے۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں۔

مزاحمتی تنظیم حماس کے زیر انتظام غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے اسرائیلی فوج کے دعوے کی تردید کی۔ انہوں نے بتایا کہ نشانہ بنائی گئی ٹیم عام شہریوں پر مشتمل تھی جو ایک فلاحی ادارے کے زیر اہتمام مشن پر علاقے میں کام کرتی ہے۔

سلامہ معروف نے کہا کہ ٹیم کسی ممنوعہ علاقے میں موجود نہیں تھی اور نہ ہی قابض اسرائیلی فوج کیلیے کسی قسم کا خطرہ تھی۔

جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ 2 مارچ 2025 کو اختتام کو پہنچا جبکہ اسرائیل دوسرے مرحلے پر مذاکرات سے انکار کر رہا ہے جو مستقل جنگ بندی کیلیے ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں