غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے صیہونی فوج کے تازہ ترین کارروائی میں چوارسی فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی جبالیہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے کئی گھروں پر رات گئے بمباری کی جس کے نتیجے میں 22 بچوں اور 15 خواتین سمیت 50 فلسطہینی شہید ہوئے۔
اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد جبالیہ کے اسپتال میں مزید 9 افراد کی لاشیں لائی گئیں جن میں سے 7 بچے شامل تھے۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جبالیہ اور اردگرد کے علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ دی تھی، جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے راکٹ داغے گئے۔
دوسری جانب رفح شہر میں القسام بریگیڈز کے جوابی وار سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
اس کے علاوہ غزہ امداد کی بندش پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس ہوا جس میں روس، چین، برطانیہ نے امریکا، اسرائیل مشترکہ امدادی منصوبہ مسترد کردیا۔