اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

اسرائیل کے رفح پر حملے، 19 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں درندگی کی مثال قائم کرنے کے بعد اسرائیل نے اپنا دوسرا ہدف رفح کو بنالیا، تازہ حملے میں رفح میں پناہ لینے والے 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ حماس نے کیرم شیلوم کراسنگ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس کے بارے میں اسرائیل نے کہا تھا کہ اس میں تین فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

اسرائیل کے فوجی حکام کے مطابق 10 راکٹ رفح کی طرف سے کراسنگ کے قریب داغے گئے، اس گزرگاہ کو اب امدادی ٹرکوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری گزر گاہیں کھلی ہوئی ہیں۔

حماس کے مطابق اسرائیل کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر راکٹ فائر کئے گئے ہیں، تجارتی سامان کی گزرگاہ حملے کا ہدف نہیں تھی۔

غیر قانونی ریت نکالنے والے ملزمان نے اے ایس آئی کو ٹریکٹر سے کچل دیا

یاد رہے کہ غزہ پر حملے کے بعد بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے مصر کی سرحد کے قریب رفح کی طرف ہجرت کی تھی اور وہاں 10 لاکھ سے زائد فلسطینی شہریوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں