پیر, اپریل 14, 2025
اشتہار

اسرائیلی فوج نے غزہ کے اہم کوریڈور پر قبضہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج  نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کو گھیرے میں لے کر جنگ کو مزید وسعت دینے کی دھمکی دی ہے، صیہونی اہلکاروں  نے رفح اور خان یونس کو ملانے والے کوریڈور پر قبضہ جما لیا۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز  نے ہفتے کی سہ پہر اعلان کیا کہ اس نے جنوبی غزہ کی پٹی میں موراگ کوریڈور پر قبضہ مکمل کر کے رفح شہر کو خان ​​یونس سے منقطع کردیا ہے، جسے وہ اپنی سیکیورٹی زون کا حصہ قرار دے رہی ہے۔

بین لاقوامی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی اس کارروائی کو جنگ سے تباہ حال فلسطینی علاقے کے ایک بڑے حصے پر اسرائیلی قبضے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے مسلسل بمباری کرکے غزہ کے پانی کے نظام کو تباہ کر دیا اور مرمت میں رکاوٹ ڈالنے کے باعث فلسطینیوں کے لیے حالات انتہائی تباہ کن ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

غزہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ آئی ڈی ایف کے نئے حملوں کے باعث ہزاروں لوگوں کے لیے صاف پانی منقطع کردیا گیا۔

حماس کے حکام نے کہا کہ اسرائیل کی فوج نے غزہ پٹی کی شمالی پائپ لائن کو نقصان پہنچایا، جس سے پانی کا بہت بڑا بحران پیدا ہوا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی ترین شہر رفح کو مکمل طور پر گھیر لیا ہے اور اسے باقی پٹی سے کاٹ دیا ہے، جسے وہ اپنی "سیکیورٹی زون” کا حصہ قرار دے رہی ہے۔

علاوہ ازیں غزہ کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے حماس کے ساتھ جنگ بندی توڑنے کے بعد سے غزہ پر حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,560 سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جنگ میں اب تک کم از کم 50,912 فلسطینی ہلاک اور 115,981 زخمی ہو چکے ہیں۔

سرکاری میڈیا آفس نے اموات کی تازہ ترین تعداد 61,700 سے زائد بتائی ہے اور کہا ہے کہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے لاپتہ ہیں جن کے زندہ بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں