جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، فلسطینی نوجوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

رملہ : اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر رملہ میں فائرنگ کرکے ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد اسرائیلی فورسز نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ ہم پر دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا گیا جس کے بعد جوابی کارروائی میں ہم نے اس نوجوان کو مشکوک سمجھتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رملہ کے قریب واقع گاؤں ام صفہ میں قابض اسرائیلی فورسز نے 17 سالہ نوجوان کے سر میں گولی ماری، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، 17سالہ نوجوان کا نام محمد البید بتایا گیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب اسرائیلی سرحدی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ پرتشدد واقعات کے سبب حالات بگڑ گئے اور اس دوران چند مشتبہ افراد نے اسرائیلی فورسز پر پتھراؤ کرنے کے ساتھ ساتھ دھماکا خیز مواد بھی پھینکا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیکیورٹی گارڈ نے اس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بم پھینکنے والے نوجوان پر فائرنگ کی جبکہ اس جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی فوجی معمولی زخمی بھی ہوا۔

یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب مغربی کنارے میں دوبارہ کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے جہاں 1967میں 6 روزہ جنگ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے پر قبضہ کر لیا تھا۔

اس سال فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کے دوران 197 فلسطینی شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران 27 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں