اتوار, اکتوبر 20, 2024
اشتہار

اسرائیل کا حزب اللہ کے انٹیلی جنس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے انٹیلی جنس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں کئی مقامات پر فضائی حملے کیے جس کے باعث شام سے دھواں اٹھا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ ہم نے حزب اللہ کے انٹیلی جنس کمانڈ سینٹر اور گروپ کے جنگی ساز و سامان کے متعدد گوداموں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

- Advertisement -

اسرائیل نے یحییٰ سنوار کی لاش کی تصویر والے پمفلٹس غزہ بھیج دیے

ادھر، خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے بتایا کہ اسرائیل نے چار مضافاتی علاقوں کے شہریوں کو انخلا کا حکم دیا کہ وہ اپنے گھروں سے کم از کم 500 میٹر دور چلے جائیں، تاہم ابھی انخلا جاری ہی تھا کہ حملے شروع کر دیے گئے۔

لبنان پر اسرائیل کے حملے حزب اللہ کے زیر کنٹرول علاقوں سے کہیں آگے تک پہنچ چکے ہیں۔

الجزیرہ سے بات کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی اس حکمت عملی کا مقصد آبادی میں خوف و ہراس پھیلانا ہے تاکہ وہ حزب اللہ کی حمایت نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں