جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوج نے شام پر بمباری کی نئی فوٹیج جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

شام پر اسرائیل کی بلا جواز جارجیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے شام پر بمباری کی نئی فوٹیج بھی جاری کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں فضائی کارروائی تیز کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسٹریٹیجک فوجی اہداف پر سینکڑوں حملے کیے ہیں تاہم اب بمباری کی نئی فوٹیج بھی جاری کر دی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل لانچرز اور ہتھیاروں سے گودام کو نشانہ بنایا گیا۔

- Advertisement -

اسرائیلی فوج نے شام میں لطاکیہ اور طرطوس کے فوجی مقامات، بندرگاہوں اور میزائل گوداموں کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ اسرائیلی زمینی دستے گولان کی پہاڑیوں پر اپنے قبضے کو بڑھا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے شام کے مفرور صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کو ایک نیا اور ڈرامائی باب قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اخبار نے تبصرے میں کہا کہ نیتن یاہو غزہ سے شمالی شام تک گریٹر اسرائیل منصوبے پر گامزن ہیں۔

 دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیل کے شام پرحملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے شام کی خودمختاری کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی ہے، بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام کی عوام اپنی قسمت کا انتخاب خود کریگی۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور ان حالات میں شام کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے حق ریاست و خود ارادیت کی توثیق اور ریاست کا مستقل ہونا ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں