منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

لبنان میں اسرائیلی جارحیت، حزب اللہ کے 8 ارکان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی لبنان کے علاقے نقورا میں عمارت پر اسرائیلی جارحیت کے سبب حزب اللہ کے سینئر رکن حسین یزبیک سمیت 8 افراد شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے رہنماء حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ سے نہیں ڈرتے لیکن بڑے پیمانے پر کشیدگی سے باز رہیں گے۔

دوسری جانب ایران میں آج کرمان دھماکے کے بعد ایک روزہ قومی سوگ ہے، جب کہ دشمن سے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

ایران میں سابق پاسداران انقلاب کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقعے پر ان کے مزار پر ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاکتوں کے بعد آج جمعرات کو ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

’اسرائیل جنگ کو پھیلاتا ہے تو اس لڑائی کی کوئی حد نہیں ہو گی‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران میں سابق پاسداران انقلاب کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 100 افراد شہید ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں