بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے بڑھ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ ساڑھے 9 ہزار کے قریب لوگ زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 670 ہو گئی ہے۔ اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار 600 فلسطینی زخمی ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر پانچ منٹ میں ایک فلسطینی فضائی حملے میں شہید ہو رہا ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پورے کے پورے خاندان ختم ہوگئے ہیں۔ فلسطینی شہدا میں 47 خاندان بھی شامل ہیں جن کے تمام 500 افراد شہید ہوئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ حماس کے حملوں میں اب تک 1300 کے قریب اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس حوالے سے مصری صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا ردعمل اپنے دفاع سے بالاتر تھا، حملوں کے ذریعے اجتماعی سزا دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں