جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوج کا رفح میں پناہ گزین کیمپ پرحملہ، 75 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج نے رفح میں پناہ گزین کیمپ پربڑا حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 75سے زائد فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رفح کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی بمباری سے آگ لگ گئی، بڑی تعداد میں شہادتیں آگ میں جھلسنے کے باعث ہوئیں۔

اسرائیل کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ حماس کے ایک کمپاؤنڈ پر حملہ کیا گیا ہے، حملے کے مقام پر حماس کے اہم ارکان موجود تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کا بیان سامنے آیا تھا، جس میں کہا گیاتھا کہ انہوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے وسطی اسرائیل میں تل ابیب میں سائرن بجا کر ممکنہ آنے والے راکٹوں کی وارننگ دی گئی۔

القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی شہر پر میزائل بیراج سے بمباری کی ہے جو کہ شہریوں کے خلاف صیہونی قتل عام کا جواب ہے۔

سعودی عرب نے شام میں اپنا سفیر مقرر کردیا

مقامی میڈیا کے مطابق، تل ابیب کے علاقے میں پندرہ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، راکٹ جنوبی غزہ کے علاقے رفح سے فائر کیے گئے جہاں فوج شدید فوجی آپریشن کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں