منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

غزہ بمباری پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری، نیویارک میں فلسطینی اسرائیلی حمایتی آمنے سامنے

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی شہر غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

تفصیلات کیے مطابق غزہ پر صہیونی فورسز کی بہیمانہ بمباری اور نسل کشی کے خلاف اٹلی، چلی، برازیل، یمن، ترکیے، کویت اور بحرین سمیت اردن کے دارالحکومت عمان میں فلسطینیوں کے حق میں بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔

مظاہروں میں شامل ہزاروں افراد اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ دہراتے رہے، صہیونی جارحیت کے خلاف ہزاروں افراد اقوامِ متحدہ کی عمارت کے باہر جمع ہوئے اور فلسطین کی آزادی کے فلک شگاف نعرے بلند کیے.

- Advertisement -

امریکی ریاست نیویارک میں فلسطینی اور اسرائیلی حمایتی آمنے سامنے آ گئے، نیو یارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر پر اتوار کی سہ پہر کو فلسطینیوں کی حامی ریلی نے اسرائیل پر حماس کے حملے کی حمایت کا اظہار کیا، تاہم اسی وقت اسرائیل کے حامی بھی نکل آئے تھے جنھوں نے سڑکوں پر کھڑے ہو کر اسرائیل کا قومی ترانہ گایا۔

نیویارک پولیس کے متعدد اہلکار فلسطینیوں کے حامی گروپ اور اسرائیل کی حمایت میں نکلے مظاہرین کے درمیان کھڑے رہے تاکہ حالات کنٹرول میں رہیں، فلسطین کے حامی گروپوں نے اتوار کو کئی دوسرے امریکی شہروں بشمول اٹلانٹا، واشنگٹن، ڈی سی، سان فرانسسکو اور لاس اینجلس میں مظاہرے کیے۔

ادھر فرانس میں پولیس نے فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی پر دھاوا بول دیا، فرانس میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں پر طویل عرصے سے سرکاری سطح پر پابندی عائد ہے، اس کے باوجود پیرس میں بڑی تعداد میں لوگ احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ یاد رہے کہ 2014 میں فرانس فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں پر پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بنا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں