غزہ : اسرائیل کی جانب سے غزہ سٹی میں اسکول پر بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی سفاکیت تھم نہ سکی، اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں ایک سو بارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
صیہونی فوج نے اسکول کو بھی نہ چھوڑا، غزہ سٹی میں اسکول پر بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت تیس فلسطینی شہید ہوئے۔
شمالی غزہ پر مسلسل حملے میں اکہتر فلسطینیوں کی شہادتیں ہوئیں اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ خان یونس میں گھر پر حملے میں دس فلسطینی شہید ہوئے۔
چوبیس گھنٹے کے دوران شمالی غزہ سے ایک لاکھ پینتیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کا انخلا ہوچکا ہے اور شہدا کی مجموعی تعداد پچاس ہزار پانچ سو تیئس سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ایک لاکھ چھ سو اڑتیس زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں : اسرائیل کا غزہ پر حملہ 80 افراد شہید، یو این پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا
حماس نے دار الارقم اسکول پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "انسانیت کے خلاف جنگی جرم” قرار دیا ہے۔
جنگی جنون میں مبتلا صیہونیوں نے لبنان پر بھی حملے کیے، سیدون پرگھرپربمباری میں تین لبنانی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے مزید علاقوں پرقبضہ کر کےغزہ پٹی کوتقسیم کررہے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے فوج وسیع علاقے پر قبضہ کرکے بفر زون میں شامل کرے گی۔