بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اسرائیلی بربریت سے اب تک 8ہزار فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : اسرائیلی فوج کے غزہ پر بری، بحری اور فضائی حملے بدستور جاری ہیں، اب تک اسرائیلی بربریت سے 8 ہزار فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹینکوں اور بھاری توپ خانے سے نہتے فلسطینی شہریوں کو خون میں نہلادیا گیا ہے، اسرائیل ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا اس نے اقوام متحدہ کی قرارداد کو بھی ہوا میں اڑا دیا۔

تازی ترین اطلاعات کے مطابق صیہونی فورسز کی جانب سے نہتے شہریوں پرشدید آج بھی شدید بمباری کی گئی،زمینی، فضائی اور بحریہ کی بمباری سے مزید 300سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حملوں میں شہداء کی تعداد 8ہزار تک جاپہنچے ہے جن میں 3600 سے زائد بچے اور 1800سے زائد خواتین شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے حملوں میں 22 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ 940 بچوں سمیت 1650فلسطینی لاپتہ ہیں۔

غزہ پر اسرائیل کی حالیہ شدید ترین بمباری کے نتیجے میں انٹرنیٹ و مواصلاتی نظام تباہ ہو گیا اور وہاں پھنسے ہوئے 23 لاکھ لوگوں کا باقی دنیا کے ساتھ رابطہ بالکل منقطع ہو گیا ہے۔

دریں اثناء ٹیکنالوجی کمپنی سربراہ ایلون مسک نے غزہ پٹی میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف اداروں کو بذریعہ سیٹلائٹ، انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا تاہم اسرائیل نے اس کی مخالفت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں