تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اسرائیلی بمباری کا شکار بچہ شدید صدمے میں مبتلا! ویڈیو نے دل دہلا دئیے

غزہ : فلسطین پر جاری اسرائیلی بمباری اور خونریزی نے بچوں کی دماغی صحت کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا، شدید صدمے میں مبتلا فلسطینی بچے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کی آنکھیں نم کردی۔

مقبوضہ فلسطین پر غاضب صیہونی ریاست اسرائیل کی بمباری سے ہر طرف دھماکے اور خونریزی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث بچے خوف اور دہشت کے عالم میں جینے پر مجبور ہیں۔

صیہونی فورسز کے حملے جہاں فلسطینیوں کو مالی و جسمانی طور پر نقصان پہنچا رہے ہیں وہیں مظلوم شہریوں کی دماغی صحت کو بھی متاثر کررہے ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے بلاگر عدنان برق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بچے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں معصوم بچہ دھماکوں کے بعد شدید صدمے میں مبتلانظر آرہا ہے۔

فلسطینی بلاگر عدنان برق نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ بچہ خوف کے مارے آنکھیں ہی بند نہیں کرپارہا، اگر یہ موت سے بچ بھی گیا تو صدمے باہر نہیں آسکے گا۔

View this post on Instagram

A post shared by ⚡Zeus⚡ (@adnan_barq)

بلاگر کا مزید کہنا تھا کہ رواں ماہ ذہنی صحت سے آگاہی کا مہینہ ہے لیکن کوئی بھی غزہ کے لوگوں کی ذہنی حالت پر بات نہیں کرتا۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 20 منٹ میں 40 فضائی حملے، 213 شہادتیں

واضح رہے کہ غاصب ریاست اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں اب تک 213 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 1442 زخمی اور 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -