جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی، ایک ماہ میں 35 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

بیت المقدس:اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے مزید دو فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، ایک ماہ میں صیہونی فورسز کے ہاتھوں شہید افراد کی تعداد 35 ہوگئی۔

اسرائیلی فوج بربریت سے باز نہ آئی، مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مغربی کنارے میں صیہونی فورسز نے فائرنگ کرکے مزید دو فلسطینیوں کو شہید کردیا، جس کے بعد ایک ماہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 تک جاپہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم کی نہتے فلسطینیوں پر براہ راست گولی چلانے کی اجازت

ادھر اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے مسلسل دوسرے روز غزہ پر بمباری جاری رکھی اور حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف بدترین ریاستی دہشتگردی کے باعث غزہ میں صورت حال انتہائی سنگین ہوگئی ہے، صہیونی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔

پاکستان نے فلسطین پراسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ تین روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صہیونی پولیس کو نہتے فلسطینیوں پر براہ راست گولی چلانے کی اجازت دے کر دنیا کے سامنے اپنے مکروہ عزائم آشکار کئے تھے۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے سکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیلی شہری اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں