جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

اسرائیلی کمانڈوز نے ایران میں زمینی آپریشن کیا، آرمی چیف کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی آرمی چیف نے ایال زمیر نے ایران میں زمینی آپریشن کی تصدیق کر دی۔

خبرایجنسی کے مطابق ایران میں زمینی کارروائی کا اسرائیلی فوج کےسربراہ نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجی ایران میں زمینی کارروائی میں شریک رہے ہماری فورسز نے ایران میں اہداف پر براہ راست کارروائی کی۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے بدھ کو کہا کہ اسرائیلی کمانڈوز نے 12 روزہ جنگ کے دوران خفیہ طور پر ایران کے اندر آپریشن کیا تھا۔

چیف آف اسٹاف ایال ضمیر نے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ ہم نے ایرانی فضائی حدود اور ہر اس جگہ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا جہاں ہم نے کام کرنے کا انتخاب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ ہماری فضائیہ اور زمینی کمانڈو یونٹس کے تعاون اور حکمت عملی کی بدولت ممکن ہوا، افواج نے دشمن کے علاقے میں گہرائی میں خفیہ آپریشن کیا اور ہمارے لیے آپریشنل آزادی پیدا کی۔

منگل کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے دونوں ممالک نے تنازعہ میں فتح کا دعویٰ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں