ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

مغروراور انسانیت سے دور اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطینیوں کو ‘انسان نما جانور’ کہہ ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم : اسرائیلی وزیر دفاع یوف گیلانٹ نے فلسطینیوں کے لیے انسان نما جانور کا لفظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوروں سے لڑرہے ہیں اور ان سے ویسا ہی سلوک کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مغرور اورانسانیت سے دوراسرائیلی وزیردفاع یوف گیلانٹ کا فلسطینیوں سے متعلق شرمناک بیان سامنے آیا، اسرائیلی وزیر نے فلسطینیوں کو انسان نما جانور کہہ کرمخاطب کیا اور کہا کہ انسانی جانوروں سے لڑ رہے ہیں اور ان سے ویسا ہی سلوک کررہےہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کے مکمل ناکہ بندی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کو خوراک، پانی، بجلی اور ایندھن کی فراہمی روک دی ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نےغزہ کےمکمل محاصرے کیلئے فوجی اور ٹینک بھیج دیئے ہیں، جس کے بعد بڑی خونریزی کا خدشہ بڑھ گیا۔

اسرائیلی وزیردفاع یوف گیلانٹ نے کہا ہے کہ یہ اقدام جنگی حکمت عملی کاحصہ ہے۔

یاد رہے وزیر دفاع یوو گیلانٹ نے جنوبی اسرائیل کے اوفاکیم قصبے کا دورہ کیا تھا ، اس موقع پر اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ جنگ کے اصول بدل گئے ہیں۔ اب ہمارا جواب 50 سال تک فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کا ردعمل اگلے پچاس سالوں تک لوگوں کے ذہنوں میں تازہ رہے گا، حماس کو یہ لڑائی شروع کرنے پر پچھتاوا ہوگا۔

واضح رہے آپریشن طوفان الاقصی کے دوران اسرائیل کے متعدد علاقوں میں مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی جبکہ بوکھلائی صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد سات سو چار ہوگئی اور تین ہزار آٹھ سو سے زائد زخمی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں