بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

جنگ ختم ہونے پر غزہ کی قیادت فلسطینی کریں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جنوبی غزہ میں جاری فوجی آپریشن خاتمے کے قریب ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی قیادت فلسطینی کریں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی رہتے ہیں اس لیے مستقبل میں فلسطینی ہی اس پر حکومت کریں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ سے 36 ویں ڈویژن واپس بلا لی۔ یہ ڈویژن غزہ میں لڑنے والے چار فوجی ڈویژنوں میں سے ایک ہے جب کہ باقی تین ڈویژن انکلیو میں رہیں گے۔

36 ویں ڈویژن آرام اور تربیت کے لیے اسرائیل واپس آئے گی اس سے پہلے کہ یہ فیصلہ کیا جائے کہ آیا اسے دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔

اس ڈویژن نے شمالی غزہ میں کام کیا ہے جو اسرائیل کی شدید ترین بمباری کا منظر ہے جہاں ہزاروں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ڈویژن میں اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کا جشن مناتے ہوئے فوٹیج شیئر کیں۔

اسرائیل کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اس کے اہم اتحادی امریکا کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا ہے کہ وہ جنگ کو کم شدّت کی لڑائی میں بدل دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں