اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بڑا حملہ کرتے ہوئے مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملہ کی جس کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے کہا کہ بیروت میں حزب اللہ کے خلاف ٹارگٹڈ اسٹرائیک کی ہے۔
بیروت میں ایک رہائشی عمارت پر ایف 35 طیاروں کے ذریعے دو حملے کیے گئے جس سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ جنوبی لبنان میں بھی حزب اللہ کے کارکنوں پر حملہ کیا گیا جس میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔ فضائی حملوں میں اتارون، میس الجبل، طیبہ، اودیسہ اور یارون میں حزب اللہ کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی علاقوں میں رہنے والوں کی واپسی کیلیے جنگ ضروری ہے، لبنان میں جنگ شمال اور جنوب سے بے گھر لوگوں کی واپسی کیلیے ضروری ہے، ہم یہ جنگ نہیں چاہتے تھے لیکن حزب اللہ کو ٹارگٹ کرنا ہوگا۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم تین افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے۔