اشتہار

اسرائیل کا کار پر ڈرون حملہ، 3 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی مظلوم فلسطنیوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے کار پر ڈرون حملہ کر کے مزید تین فلسطینی شہری شہید کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غاصب اسرائیل نے مغربی کنارے میں کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے بغیر شناخت کار سوار افراد کو یہودی بستیوں پر حملوں کا ذمے دار قرار دیا اور صیہونی فورسز نے جنین میں پناہ گزین کیمپ کے قریب کار کو نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

دوسری جانب یہودی آباد کاروں کے بھی فلسطینی قصبوں پر حملے جاری ہیں۔ یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی اس کے علاوہ باغات، پٹرول اسٹیشن، سیمنٹ فیکٹری سمیت فلسطینیوں کی دیگر املاک کو بھی جلا ڈالا۔

اس دوران اسرائیلی فوج جلتی پر تیلی کا کام کرتے ہوئے یہودی آباد کاروں کی بھرپور مدد کرتی رہی۔ ان کارروائیوں کے دوران امیر فلسطینیوں کا خوشحال قصبہ ترمس عیا بھی آگ کے شعلوں کی نذر ہو گیا۔

واضح رہے کہ تین روز قبل اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ کارروائیاں کرتے ہوئے 5 فلسطینیوں کو شہید جب کہ 100 کے قریب افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

ایران اور اردن نے اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بربریت سے تشدد مزید بڑھے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں