پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ایئر لائن نے بیماری کی چھٹی پر جانے والے ملازمین کو برطرفی کے لیٹر تھما دیے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ایئر لائن نے بیماری کی چھٹی پر جانے والے ملازمین کو برطرفی کے لیٹر تھما دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا ایکسپریس کے سو سے زیادہ ملازمین اچانک بیماری کی چھٹی (Sick Leave) پر گھر بیٹھ گئے، ایئر لائن نے انھیں برطرفی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

ایئر لائن کے عملے کے 100 سے زائد ارکان کے اچانک بیماری کی چھٹی پر جانے کی وجہ سے ایئر لائن کو گزشتہ دو دنوں میں اپنی 90 پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔

- Advertisement -

کمپنی نے ایسے ملازمین کو آپریشن میں خلل ڈالنے اور تقرری کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کا قصور وار قرار دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایئر لائن کے سینئر کیبن کریو ممبران اپنے مطالبات کو لے کر ایک طرح سے ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق منگل کو جب ایئر لائن کی کئی پروازیں ٹیک آف کرنے والی تھیں، عین آخری وقت پر کیبن کریو کے ارکان نے بیمار ہونے کی اطلاع دی اور اپنے موبائل فون بند کر دیے۔

ایئر انڈیا نے 13 مئی تک پروازوں کی سروسز میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کی وجہ سے منگل کی رات سے 100 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے تقریباً 15000 مسافر متاثر ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں