بھارتی ریاست کرناٹکا میں اسرائیلی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی خاتون سیاح سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا تھا، جہاں 2 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جن میں 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی ایک ساتھی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں خواتین بنگلورو سے 350 کلو میٹر دور کوپال کینال کے علاقے میں موجود تھیں اور ان کے ہمراہ 3 دیگر مسافر بھی موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل 3 مسافروں کو کینال میں دھکا دیا جن میں ایک امریکی شہری اور 2 بھارتی شہری شامل تھے، کینال میں گرنے کے بعد ایک بھارتی شہری ڈوب کر ہلاک ہوا جب کہ دیگر 2 زندہ بچنے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مجموعی طور پر 5 افراد پر حملہ کیا جن میں 2 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں جن میں سے ایک اسرائیلی اور ایک امریکی شہری ہے۔
زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی اسرائیلی خاتون کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
لڑکے سے زیادتی اور بلیک میلنگ، 2 ملزمان گرفتار
خاتون کا کہنا ہے کہ پہلے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزمان نے مبینہ اجتماعی زیادتی کی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔