غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی قاتل اسرائیلی فوج نے بوکھلاہٹ کا شکار ہونے پر اپنے ہی لوگوں پر لڑاکا طیارے سے بم گرا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیلی لڑاکا طیارے نے جنوبی غزہ کی سرحد کے قریب چھوٹے سے علاقے نیر یتزاک پر بم گرا دیا جہاں یہودی آباد ہیں۔
بعدازاں اسرائیلی دفاعی فورسز نے واقعے کو تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ تھوڑی دیر پہلے آئی ڈی ایف کے لڑاکا طیارے سے بم گرا جو غزہ پٹی میں ایک مشن کیلیے جا رہا تھا، بم تکنیکی خرابی کی وجہ سے نیر یتزاک کے قریب ایک کھلے علاقے میں گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
جبکہ ترجمان نیر یتزاک نے بتایا کہ اسرائیلی فوج سے رابطے میں ہیں، واقعت کی مکمل تحقیقات کی توقع ہے۔ علاقے کی آبادی تقریباً 550 یہودیوں پر مشتمل ہے۔
گزشتہ سال مئی میں اسرائیلی لڑاکا طیارے نے غلطی سے Yated آبادی پر بم گرا دیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
آئی ڈی ایف نے بتایا تھا کہ جنوبی غزہ میں فائر کیا گیا اسرائیلی ٹینک کا گولہ اپنے ہدف سے ہٹ کر سرحدی باڑ کے قریب جا گرا۔