قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ سے روکنے کے لیے فلسطینیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
کئی فلسطینی ذرائع ابلاغ رپورٹ کر رہے ہیں کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں پر حملہ کیا ہے اور انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ تک پہنچنے سے روک دیا ہے۔
اسرائیلی حکام نے 7 اکتوبر 2023 سے فلسطینیوں کو نماز جمعہ کے لیے جگہ میں داخل ہونے سے بار بار روکا ہے جس سے بہت سے لوگ پرانے شہر کے قریب سڑکوں پر نماز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
گزشتہ برسوں میں بھی اسرائیلی فورسز نے مسجد کے اندر فلسطینی نمازیوں پر حملے کیے تھے۔
جمعہ کے روز نمازیوں کی بڑی تعداد کو مسجد کا رُخ کرنے سے روکنے لیے قابض فوج کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں اور سیکورٹی کے نام پر مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے شہریوں کو روکا جاتا ہے۔
نماز جمعہ کے اجتماع میں شرکت کرنے والے بچوں، بزرگوں اور خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔