تازہ ترین

اسرائیلی فورسز کے حملوں میں تیزی، فلسطینی شہدا کی تعداد 32 ہو گئی

غزہ: فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی افواج کے حملوں میں شدت آ گئی ہے، گزشتہ دو روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں بے رحم صہیونی فورسز آبادیوں کو نشانہ بنانے لگے ہیں، فورسز کی جانب سے فضائی حملے بھی جاری ہیں، اب تک بتیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز کے حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کی حریت پسند اسلامی جہاد کے اہم کمانڈر بہا ابوالعطا کے گھر کو اس وقت فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہم راہ گھر میں موجود تھے۔ اس حملے میں سپریم رہنما بہا ابوالعطا اور ان کی اہلیہ موقع ہی پر شہید ہو گئے تھے جب کہ 4 بچے اور ایک ہمسایہ زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسرائیل کا فضائی حملہ، اسلامی جہاد کے کمانڈر شہید

اسرائیلی شدت پسند وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ بہا ابوالعطا اسرائیل پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ انھوں نے اپنے بیان میں غزہ کی پٹی پر بم باری سلسلہ جاری رکھنے کا بھی عندیہ دیا۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دو روز میں اسرائیلی طیاروں کی بم باری میں اسلامی جہاد کے ملٹری ونگ القدس بریگیڈ کے 38 سالہ کمانڈر خالد فرج بھی شہید ہوئے ہیں۔

رہنما کی شہادت کے بعد اسلامی جہاد نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیل سے اپنے رہنما کی شہادت کا بدلہ لیں گے، تنظیم کا کہنا تھا کہ ہم صہیونی وجود کو چکنا چور کر دیں گے، مجاہدین نے رہنما کی شہادت کے بعد اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کر دی ہے، ادھر حماس نے بھی کہا ہے کہ ابو العطا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اسرائیل کو اس کے نتایج بھگتنا پڑیں گے۔

Comments

- Advertisement -