اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مشرقی القدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 2 بچوں سمیت 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وافا نے مشرقی القدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہروں رملّہ، جنین، بیت اللحم اور تل کریم میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے حراست میں لئے گئے فلسطینیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔
ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مشرقی القدس کے علاقوں عیسویہ، الرام اور حزمہ میں ایک بچے سمیت 4 فلسطینیوں، رمّلہ میں 4، جنین میں 2، تل کریم میں ایک اور بیت اللحم میں ایک بچے سمیت 2 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز ایک تواتر سے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں گھروں پر چھاپے مار کر مختلف دعووں کے ساتھ فلسطینیوں کو حراست میں لیتی رہتی ہیں۔