ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر قیامت ڈھا دی، 5 شہید

اشتہار

حیرت انگیز

بیت المقدس: قابض صیہونی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مغربی کنارے پر مزید پانچ فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے جیریکو میں رات بھر سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔

رپورٹ کے مطابق سرچ آپریشن کی آڑ میں اسرائیلی فورسز نے پانچ نہتے فلسطینیوں کو گولیاں مار کرشہید جبکہ تین کو شدید زخمی کیا، شہید ہونے والوں میں تمام نوجوان ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عقبیت جبر پناہ گزین کیمپ گذشتہ ایک ہفتے سے اسرائیلی محاصرے میں ہے اور یہاں صیہونی فورسز نے ظلم وستم کا بازار گرم کررکھا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ مارے گئے پانچوں افراد کا تعلق حماس سے ہے یہ افراد اٹھائیس جنوری کو یہودی ریستوران پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی، ایک ماہ میں 35 فلسطینی شہید

تاہم حماس نے اسرائیلی فورسز کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ قابض افواج نے آپریشن کی آڑ میں نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صہیونی پولیس کو نہتے فلسطینیوں پر براہ راست گولی چلانے کی اجازت دے کر دنیا کے سامنے اپنے مکروہ عزائم آشکار کئے تھے۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے سکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیلی شہری اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں