تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

اسرائیل کا یوکرین کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کا اعلان

اسرائیل کے وزیر انصاف گیڈون سار نے کہا ہے کہ اسرائیل یوکرین کو اسلحہ فراہم نہیں کرے گا، یہ بیان انہوں نے سابق روسی صدر کے دھمکی آمیز بیان کے بعد جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے وزیر نے اسرائیلی نشریاتی ادارے آرمی ریڈیو کو بتایا ہے کہ ہماری جانب سے یوکرین کی حمایت کیلئے ہتھیاروں کی فراہمی شامل نہیں ہے اور اس فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ اسرائیلی وزیر برائے امور خارجہ ناچمن شائی نے دوسری تجویز دی تھی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر برائے امور خارجہ ناچمن شائی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ان کے ملک کو چاہیے کہ وہ امریکا اور اس کے نیٹو اتحادیوں کے طریقے پر عمل کرے اور یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنا شروع کرے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شائی نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل سے یوکرین کے لیے فوجی امداد حاصل کرنے کا وقت آ گیا ہے، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ایران روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کر رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر برائے امور خارجہ ناچمن شائی کے اس بیان کے بعد ماسکو نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا، سابق روسی صدر دیمتری میدویدیف نے خبردار کیا کہ یوکرین کو اسرائیلی فوجی امداد دونوں ممالک کے درمیان تمام سفارتی تعلقات کو خراب کر دے گی۔

مزید پڑھیں : روس نے اسرائیل کو سختی سے متنبہ کردیا

دوسری جانب ذرائع نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر ناچمن شائی کے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے بیان نے مغربی یروشلم میں بھی ناپسندیدگی کی لہر پیدا کردی۔

حکومتی ذرائع نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ اسرائیل یوکرین کو مسلح کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ڈیاسپورا امور کے وزیر ناچمن شائی کے تبصرے حکومتی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتے۔

Comments

- Advertisement -