جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسرائیلی ماں بیٹی کا حماس کو لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی خاتون اور ان کی بیٹی کا حماس کو لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس میں انھوں نے لکھا کہ مجاہدین نے میری بیٹی سے والدین کی طرح سلوک کیا، محبت، شفقت اورنرمی کے برتاؤ پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف اسرائیل کی دہشت گردی اور دوسری طرف حماس کے حسن سلوک کی کہانیاں سامنے آرہی ہے، حماس کی قید سے رہائی پانیوالی اسرائیلی خاتون القسام بریگیڈ کے حسن سلوک سے متاثرہوئیں۔

ڈینیئل الونی اور بیٹی کی جانب سے حماس کولکھا گیا خط سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا، خاتون نے لکھا ہم یہاں سے کوئی دکھ لے کرنہیں جارہے، مجاہدین نے میری بیٹی سے والدین کی طرح سلوک کیا، محبت، شفقت اورنرمی کے برتاؤ پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

- Advertisement -

یاد رہے اسرائیل اور حماس میں عارضی جنگ بندی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ کیا جارہا ہے ، غزہ میں جنگ بندی میں مزید دو دن کی توسیع کا آج پہلا دن ہے۔

حماس کی جانب سے بیس یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل ساٹھ فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

معاہدے کے بعد حماس نے اب تک 39 اسرائیلی شہریوں سمیت 58 یرغمالیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیل کی جانب سے 117 قیدی فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کیا گیا ہے.

خیال رہے اس سے قبل بھی حماس سے رہا ہونے والے تھائی شہری کی بہن نے انٹرویو میں کہا تھا کہ اس کے بھائی کابہت خیال رکھا گیا، قید میں بہترین کھانے دیے گے، جس کی بالکل امید نہیں تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں