مقبوضہ بیت المقدس: نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت آئے روز بدترین مثال قائم کررہی ہے، ایسا ہی ایک اور انسان دشمنی کا بدترین مظاہرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس پر شدید ردعمل آرہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس فورس گذشتہ شب دو شیر خوار بچوں کو گاڑی میں بند کرکے ان کے والدین گرفتار کرکے لے گئی۔
قابض فورسز نے گذشتہ رات نوجوان انس عفانہ اور اس کی اہلیہ کو مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع قصبے صورباھر سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ اپنی گاڑی میں کہیں جا رہے تھے۔
صہیونی فورسز کا دعویٰ تھا کہ عفانہ کے پاس شہر میں داخلے کا اجازت نامہ موجود نہیں۔
Two children, one of whom is an infant, are crying after Israeli occupation forces arrested their parents from their car near Beit Safafa in occupied Jerusalem, leaving them alone in the car. pic.twitter.com/yD0KQZx1wl
— PALESTINE ONLINE 🇵🇸 (@OnlinePalEng) June 29, 2022
عینی شاہدین کے مطابق سارے معاملے کا درد ناک منظر یہ تھا کہ قابض فورسز نے دونوں شیر خوار بچوں کو تنہا گاڑی میں بند کیا، ماں باپ کی گرفتاری پر بچے گاڑی میں بلکتے رہ گئے۔
اسرائیلی بربریت دیکھ کر فلسطینی نوجوانوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور قابض فورسز کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر انہوں نے نوجوان اور اس کی بیوی کو رہا کردیا۔