ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان نے اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی سرزمین پر قبضے کے حوالے سے کہا ہے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو چوری کہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ حاکمیت پسند طاقتوں نے اپنے میڈیا اثر و رسوخ سے تنازع کو دھندلا کر دیا۔ اب اس تنازع کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔
ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان نے مزید کہا کہ فلسطین کے تنازع کا حل تاریخی امن لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دنیا نے توجہ نہ دی تو اس جنگ سے بڑی جنگ جنم لے سکتی ہے۔ عالمی برادری 1967 کی سرحدوں پرمبنی دو ریاستی حل کیلئے اقدامات کرے۔
حاقان فیدان نے مزید کہا کہ یروشلم کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنایا جائے، اس سے قبل ترک وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا تھا۔