ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اسرائیل نے امریکی میڈیا کو بھی نہ چھوڑا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل میں میڈیا قانون کی مبینہ خلاف ورزی پر امریکی نیوز ایجنسی کا سامان ضبط کر لیا گیا۔

حکام نے جنوبی اسرائیل میں خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کا ایک کیمرہ اور نشریاتی سامان قبضے میں لے لیا ہے جس میں نیوز آرگنائزیشن پر الجزیرہ کو تصاویر فراہم کر کے میڈیا کے ایک نئے قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔

قطری ملکیت والا میڈیا نیٹ ورک اور سیٹلائٹ چینل الجزیرہ ان ہزاروں کلائنٹس میں شامل ہے جو اے پی اور دیگر نیوز تنظیموں سے لائیو ویڈیو فیڈ وصول کرتے ہیں۔

- Advertisement -

Israeli officials seize AP equipment and halt live broadcast of northern Gaza, citing new media law

اے پی نے اس اقدام کی مذمت کی اور حکومت پر حال ہی میں منظور شدہ غیر ملکی میڈیا قانون کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

اے پی میں کارپوریٹ کمیونیکیشن کے نائب صدر لارین ایسٹون نے کہا کہ ایسوسی ایٹڈ پریس سخت ترین الفاظ میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے ہماری دیرینہ لائیو فیڈ کو بند کرنے کے اقدامات کی مذمت کرتا ہے جس میں غزہ کے حالات کو دکھایا گیا ہے اور اے پی کا سامان ضبط کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی کابینہ نے ملک میں الجزیرہ کے آپریشنز کو بند کرنے کے لیے متفقہ طور پر ووٹ دیا ہے، وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ الجزیرہ نیٹ ورک کے خلاف احکامات ’’فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔‘‘

اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں کی آواز دبانے کے لیے دنیا کو نیتن یاہو حکومت کی بربریت اور حقائق سے مسلسل واقف رکھنے والے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں