ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اسرائیل میں فلسطینیوں کی آواز ’الجزیرہ‘ پر پابندی کا قانون منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں کی آواز دبانے کے لیے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ سمیت غیرملکی میڈیا پر پابندی کی راہ ہموار کر لی۔

اسرائیلی پارلیمنٹ نے الجزیرہ پر پابندی کی راہ ہموار کرنے والا قانون منظور کر لیا۔ یہ بل حکومت کو اسرائیل میں الجزیرہ کی نشریات روکنے کا اختیار دیتا ہے۔

اے ایف پی اور ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو نے کنیسٹ سے بل کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور "الجزیرہ کو بند کرنے کے لیے فوری کارروائی” کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

- Advertisement -

یہ قانون پیر کی شام 10 کے مقابلے 70 ووٹوں سے منظور ہوا جس سے  حکومت کو اسرائیل میں غیرملکی چینلز کے دفاتر کو بند کرنے کا اختیار مل جائے گا۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے بل کی منظوری کے فوراً بعد بھیجی گئی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم نے اس قانون کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ الجزیرہ "اب اسرائیل سے نشریات نہیں کرے گا۔

وزیر مواصلات شلومو کارہی نے آج کہا کہ الجزیرہ "آنے والے دنوں میں بند ہو جائے گا”۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں