پروشلم : فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیلی عوام نے نیتن یاہوکوکینسرقراردے دیا اور کہا ،امن کیلئےاس کو نکالنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی شہری اپنی حکومت کے خلاف کھڑے ہوگئے اور اسرائیل میں عوام کے مظاہروں میں شدت آگئی۔
معصوم فلسطینی شہریوں اور بچوں کا قتل عام اسرائیلی عوام کی برداشت سے بھی باہر ہوگیا، جس کے بعد وزیراعظم نیتن یاہوکواپنےعوام سے مزاحمت کا سامنا ہے، مختلف شہروں میں آئے روز مظاہرےہورہےہیں، جس میں لوگ فلسطینیوں کی نسل کشی پراپنی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔
مظاہرین سوال کررہے ہیں آخر یہ خونریزی کب تک جاری رہے گی؟ یہ کیا چاہتا ہے؟ آج ان کے بچے ہیں، کل ہمارے بچے ہوں گے، ان کی اولادیں ہوں گی؟ آکر کب تک اور کیوں؟
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نیتن یاہو اس ملک کیلئےکینسر بن چکا ہے، اس کو نکالنا ہوگا، اس کو ہٹایانہیں گیا، تو مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا۔ ہمارا وجود مٹ جائے گا، ہم کبھی دوبارہ کھڑے نہیں ہوپائیں گے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ صرف تباہی پھیلانا چاہتا ہے، تباہی پھیلا رہا ہے، ہماری زندگیاں اور کمیونٹی کو تباہ کردیا ہے۔