بدھ, مئی 28, 2025
اشتہار

حماس کے جنگ بندی معاہدے پر اسرائیلی وزیراعظم کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ میں قیدیوں کے بارے میں اُمید کا اظہار کیا ہے۔

نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا ہے کہ انہیں "بہت امید ہے” کہ وہ حماس کے خلاف اسرائیل کی لڑائی اور غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے موضوع پر پیش رفت سے آج یا کل تک آگاہ کر سکیں گے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

تاہم بعد میں ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ وِٹکوف ایسے معاہدے سے لاعلم ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک اسرائیلی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ "حماس کی جانب سے جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز” کو مسترد کردیا گیا ہے۔

اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کوئی بھی ذمہ دار حکومت اس طرح کے معاہدے کو قبول نہیں کر سکتی اور حماس کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ یہ معاہدہ وٹیکوف (امریکی ایلچی) کے تجویز کردہ معاہدے سے مماثل ہے۔

کئی گھنٹے قبل جب یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ حماس نے جنگ بندی کی کسی ایسی تجویز کو قبول کر لیا ہے جو امریکا کی طرف سے ان کے سامنے لائی گئی تھی، اسرائیلی حکام نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے۔

اور صرف آخری چند منٹوں میں اسرائیلی حکام ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جب کہ مذاکرات ابھی جاری ہیں، اسرائیل نے کسی چیز پر رضامندی ظاہر نہیں کی ہے، اور وہ حماس کے کسی بھی چیز پر رضامندی سے آگاہ نہیں ہیں۔

لیکن یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ سب کیسے آگے بڑھتا ہے کیونکہ یہ وہ چیز ہے جس پر بات چیت کی گئی ہے اور امریکا کی طرف سے براہ راست بات کی گئی جس میں اسرائیل کی شمولیت نہیں تھی۔

امریکا اور حماس غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر رضامند ہو گئے تاہم اسرائیل کے جواب کا انتظار ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور حماس اہم معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ حماس اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف کے درمیان دوحہ میں مذاکرات ہوئے ہیں۔

معاہدے کے مسودے میں 70 دن کی جنگ بندی اور 10 اسیران کی رہائی شامل ہے اور فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی اسیران کی لاشیں دینا شامل ہے۔

مسودے کے مطابق 5 اسرائیلی اسیران کو معاہدے کے آغاز میں رہا کیا جائے گا جب کہ مزید 5 اسرائیلی اسیران کو 70ویں دن رہا کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ معاہدے کے مسودے اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ضمانت دیں گے۔

معاہدہ پہلےدن سےغیرمشروط انسانی امدادکی ضمانت دےگا۔ امریکی ایلچی اسٹیووٹکوف نے مسودہ اسرائیلی حکومت کو بھیجا ہےجواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں