اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے خاتمے کی راہ پرگامزن ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ کے جنوبی علاقے میں ہمیں مکمل فتح حاصل کرنا ہے، ہم لبنان اسرائیل سرحدی علاقے میں ہر حال میں سیکیورٹی بحال کریں گے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں رہائشیوں کی واپسی چاہتے ہیں۔ رہائشیوں کی واپسی کے لیے وہاں سیکیورٹی چاہیے جو ہم لائیں گے۔
دوسری جانب حماس نے عالمی عدالت انصاف میں چین کے اسرائیل مخالف مؤقف کو سراہا ہے۔
حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت پر زور دینے والے چین کے بیان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
امریکی صدر کا طلبأ کیلیے قرض سے متعلق بڑا اعلان
حماس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی عدالت میں آواز اٹھانے والے تمام ممالک کے بیانات کی قدر کرتے ہیں۔