اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوج نے فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم پر دھاوا بول دیا

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم پر دھاوا بول دیا جبکہ مسجد اقصیٰ میں ایک ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے فٹبال اسٹیڈیم میں آنسو گیس کے گولے داغے جس سے کھلاڑیوں سمیت متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

دوسری جانب صیہونی فورسز مسجدِ اقصیٰ میں بھی داخل ہوگئی۔ فلسطینیوں کو مسجد میں نماز کی ادائیگی سے روک دیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ڈاکٹر محمد العصیبی شہید ہوگئے۔

- Advertisement -

عین شاہد نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد العصیبی نے اسرائیلی فوج کو مسجد اقصیٰ کے داخلی دروازے پر ایک خاتون کو ہراساں کرنے سے روکا جس پر ایک اہلکار نے انہیں 10 گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں