غزہ : اسرائیلی پولیس اہلکار نے لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی کو دھمکی دی کہ ہم غزہ کو ملیا میٹ کردیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس اہلکار نے لائیو رپورٹنگ کے دوران عرب ٹی وی چینل کے صحافی کو دھمکی دی کہ ہم غزہ کو ملیا میٹ کردیں گے۔
اسرائیلی اہلکار نے کیمرے کے آگے آکر بولا کہ حماس کا قتل عام ہونا چاہیے، جس کے بعد رپورٹر نے بتایا اسرائیلی پولیس مانیٹرکر رہی ہے کہ کیا رپورٹ کیا جارہا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں صحافیوں کو فون کرکے دھمکیاں دی جارہی ہیں، اسرائیلی بمباری میں اب تک دس صحافی جان سے جاچکے ہیں۔
خیال رہے غزہ میں خاص طور پر صحافیوں کو رپورٹنگ کے دوران شدید خطرات کا سامنا ہے کیونکہ وہ اسرائیلی فوجیوں کے زمینی حملے، تباہ کن اسرائیلی فضائی حملوں، مواصلاتی رابطوں میں خلل اور بجلی کی وسیع بندش کی وجہ سے حالات کو رپورٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
سی پی جے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور غزہ جنگ کے ابتدائی 8 دنوں میں 8 صحافی زخمی اور 2 لاپتہ ہوئے۔