جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی صدر نے دو ریاستی حل کی مخالفت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم: اسرائیل کے صدر  اسحاق ہرزوگ نے غزہ میں جنگ کے بعد دو ریاستی حل کی مخالفت کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ یہ وقت نہیں ہے کہ جس میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بات کی جائے۔

اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں آزاد فلسطینی ریاست پر بات نہیں ہو سکتی دو ریاستی حل کے لیے امریکی تجویز سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔

- Advertisement -

اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ امن مزاکرات کی بات چیت سے پہلے اس جذباتی صدمے سے نمٹنا ہوگا جس سے ہم گزر رہے ہیں میری قوم صدمے میں ہے، اس لیے میں دو ریاستی حل کے خلاف ہوں۔

 دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ کئی ماہ تک جاری رہے گی،  زمین کے اوپر اور نیچے حماس کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا آسان نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ جنگ جیتنے میں وقت لگے گا، لیکن حماس کو تباہ کر دیں گے۔

خیال رہے کہ بدھ کو وائٹ ہاؤس میں اپنی انتخابی مہم کیلئے چندہ جمع کرنے کی ایک تقریب میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ نیتن یاہو کو سمجھنا ہو گا کہ عالمی دباؤ کے بعد مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام سے انکار نہیں کرسکتے کیونکہ یہ بہت مشکل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں