پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، اسرائیلی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ ہی کو جھوٹ کا گڑھ ٹھہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے اپنے مظالم اور دروغ گوئی کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اقوام متحدہ ہی کو جھوٹ کا گڑھ قرار دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ متنازع بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کو واپس لینے کی قرارداد پر رائے شماری ہوگی۔

یاد رہے، اس سے قبل سلامی کونسل میں پیش ہونے والی قرار داد کو امریکا نے ویٹو کر دیا تھا۔ اس قرار داد کے حق میں پندرہ میں سے چودہ ووٹ آئے تھے، جس نے امریکا کو آگ بگولا کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یروشلم تنازع : سلامتی کونسل نے ٹرمپ کا فیصلہ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی بھی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس پر توجہ مرکوز ہے۔ امریکی سفیر کی جانب سے گذشتہ روز یہ دھمکی دی گئی تھی کہ امریکا مخالف ووٹ دینے والوں پر نظر رکھی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا: وہ ہم سے لاکھوں، اربوں ڈالر لیتے ہیں اور اس کے بعد بھی ہمارے خلاف ووٹ دیتے ہیں۔ ہماری اس ووٹنگ پر نظر ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ حالات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں