یروشلم : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کو دھمکی دی کہ اگر جنگ شروع کی تو بیروت کو بھی غزہ کی طرح تباہ کر دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بیروت کو غزہ بنانے کی دھمکی دے دی، نتین یاہو نے کہا کہ لبنان کو بھی غزہ کی طرح تباہ کر دیں گے، بیروت اور جنوبی لبنان اسرائیل سے زیادہ دور نہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ حزب اللہ نے جنگ شروع کی تو سنگین نتائج ہوں گے۔
نتین یاہو کی دھمکی کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے قصبے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہو گئے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے چوبیس گزشتہ گھنٹے میں اسرائیل کے تیرہ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جس میں دو اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
لبنان کا کہنا ہے اسرائیلی فوج نے جنوبی سرحدی علاقے میں وائٹ فاسفورس کا حملہ کیا ہے۔
خیال رہے غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز حملوں کا سلسلہ جاری ہے، رات بھر غزہ بمباری سے گونجتارہا،اسرائیلی حملوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید تین سو سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے۔
دومہینے میں اسرائیل سترہ ہزارسے زائدفلسطینی شہید کرچکا ہے، جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔