اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

غزہ حملے پر اسرائیلی پروپیگنڈا بےنقاب

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن نے اسرائیل کے پروپیگنڈے کو بےنقاب کر دیا۔

فلسطینی مشن کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں سے اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اسرائیل اپنےجرم چھپانے کےلیے معمول کی میڈیا مہم کا سہارا لیتا ہے۔

فلسطینی مشن نے کہا کہ غزہ اسپتال سے متعلق بھی اسرائیل پرانی پروپیگنڈا مہم چلا رہا ہے اسرائیل پہلے کہتا ہے فلسطینیوں نے یہ اپنے ساتھ خود کیا ہے بعد میں اسرائیل خاموشی سے اپنے جرم کا اعتراف کر لیتا ہے اسرائیل کے اعتراف پرمغربی میڈیاپردہ ڈالنےکی بھرپور کوشش کرتا ہے۔

فلسطینی مشن کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اسپتال پر حملےکی ذمہ داری پہلے فلسطینیوں پرہی ڈالی اسرائیل اب کہہ رہا ہے کہ وہ حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں کسی بھی کسی کی سنسرشپ یاپی آر اسرائیلی مظالم کو چھپا نہیں سکے گی اسرائیل فلسطینیوں کیساتھ انسانیت کےخلاف بھی جرم میں ملوث ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں