بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

اسرائیل نے غزہ میں اسپتال کے ICU کے سربراہ کو شہید کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے شمالی غزہ کے اسپتال میں آئی سی یو کے ڈائریکٹر کو شہید کر دیا۔

الجزیرہ کے مطابق کمال عدوان اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کے سربراہ اسرائیلی کواڈکوپٹر کے حملے میں شہید ہو گئے۔

دیر البلاح میں الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا کہ کواڈکوپٹر شمالی غزہ کے بیت لاہیا کے قریبی علاقوں کے اوپر منڈلا رہا تھا کہ اس دوران ڈائریکٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

- Advertisement -

یہ شمالی غزہ کے آخری جزوی طور پر فعال اسپتال میں عملے کو شہید یا زخمی کرنے کا تازہ ترین حملہ ہے جسے اسرائیلی افواج نے حالیہ ہفتوں میں بارہا نشانہ بنایا اور محاصرہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں