منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

اسرائیلی ریزرو فورس کا میجر غزہ میں مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ کے شمال میں اسرائیلی ریزرو فورس کا میجر عدی شانی حماس سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے خالی مکان کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کیلئے مزید اربوں ڈالر کی ہنگامی امداد کو روک دیا ہے، جس کے باعث روس کے خلاف لڑائی کی حکمت عملی پر سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔

- Advertisement -

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ایوان میں بل منظور ہونے کیلئے 60 ووٹ درکار تھے، تاہم سینیٹ میں امداد کے حق میں صرف 49 اور مخالفت میں 51 ووٹ پڑے، ریپبلکن ارکان نے مطالبہ کیا کہ پہلے میکسیکو سرحد پر امیگریشن کنٹرول کرنے کا عمل بہتر بنایا جائے۔

امریکی ایوان (سینیٹ) میں پیش کیا جانے والا بل یوکرین اور اسرائیل کی امداد کیلئے 110 اعشاریہ 5 ارب ڈالر امداد سے متعلق تھا، جس میں یوکرین کی فوجی امداد کیلئے 50 ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی تھی۔

بل میں 14 ارب ڈالر غزہ میں جاری اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کیلئے رکھے گئے تھے جبکہ یوکرین کی اقتصادی اورانسانی امداد کیلئے بھی رقم رکھی گئی تھی۔

’پیوٹن سعودی عرب پہنچ گئے، شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات‘

بل کی مخالفت میں ووٹ دیتے ہوئے سابق صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی عمل قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں