جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ نے اسرائیلی بستیوں کی توسیع کو جنگی جرم قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع جنگی جرم کے مترادف ہے۔

اقوام متحدہ کے حقوق کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں میں ریکارڈ مقدار میں اضافہ ہوا ہے اور فلسطینی ریاست کے کسی بھی عملی امکان کو ختم کرنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے جمعہ کو کہا کہ اسرائیلی بستیوں میں اضافہ اسرائیل کی طرف سے اپنی ہی شہری آبادی کی مقبوضہ علاقوں میں منتقلی کے مترادف ہے جو ایک جنگی جرم ہے۔

- Advertisement -

بین الاقوامی برادری طویل عرصے سے اسرائیلی بستیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور فلسطینی ریاست کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر دیکھتی رہی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں رہائش کے نئے منصوبوں کے اعلان کے بعد امریکا نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ یہ بستیاں بین الاقوامی قانون سے "متضاد” تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں