غزہ میں مزاحمت کاروں سے طویل جنگ نے اسرائیل فوجیوں کو تھکا دیا۔ صہیونی اہلکاروں کی غزہ میں لڑنے کے لیے ہمت جواب دینے لگی۔
Yedioth Ahronoth کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے غزہ میں اسرائیل کے نئے آپریشن میں تھکاوٹ کی وجہ سے لڑنے سے انکار کرنے پر تین فوجیوں کو معطل قید کی سزا سنائی ہے۔
اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ نہال بریگیڈ کی 50ویں بٹالین کے 11 فوجیوں نے علاقے میں 15 ماہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید تین ماہ کی لڑائی مکمل کرنے کے بعد دوبارہ غزہ میں خدمات انجام دینے سے انکار کردیا۔
جب کہ بعد میں آٹھ سپاہیوں نے اپنا انکار واپس لے لیا۔
ان تین اہلکاروں نے سروس سے انکار جاری رکھا اور انہیں معطل سزائیں سنائی گئیں۔